جمعہ , 19 اپریل 2024

فلپائنی دارالحکومت منیلا میں طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد جاں بحق

منیلا: (29 مارچ 2020) فلپائن میں طبی سامان لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے میں سوار طبی عملے سمیت تمام 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔لائن ایئر کا طیارہ طبی سامان لے کر فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے ٹوکیو جا رہا تھا کہ ٹیک آف کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد وہ زمین پر آگرا۔طیارے میں سوار طبی عملے سمیت تمام 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں 6 فلپائنی، ایک کینیڈین اور ایک امریکی شہری شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …