ہفتہ , 20 اپریل 2024

کورونا سے ٹرمپ کا انکار امریکہ کو لے ڈوبا: نینسی پیلوسی

نینسی پیلوسی نے امریکی صدر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا کا انکار نہ کرتے تو آج امریکیوں کو اپنی جان سے ہاتھ نہ دھونا پڑتا۔ارنا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت حال یہ ہے کہ امریکہ میں اس قدر کورونا ٹیسٹ انجام نہیں پا رہے جتنے ٹیسٹ ہونے تھے اور کورونا میں مبتلا علاقوں کو درکار طبی سہولتوں کی فراہمی میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے لاپرواہی برتی جا رہی ہے۔

اُدھر امریکہ میں الرجی اور متعدی امراض کے قومی مرکز کے سربراہ نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا امریکہ میں ایک سے دو لاکھ افراد کی جان لے سکتا ہے۔ اس وقت امریکہ کورونا متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے اور اب تک ایک لاکھ بیالیس ہزار سے زائد افراد کووڈ نائینٹین میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ دوہزار چار سو چوراسی امریکیوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔واضح رہے کہ کورونا کے تعلق سے ٹرمپ انتظامیہ کے رویہ نے ملک بھر میں خاصی تشویش پیدا کر دی ہے جس کے سبب ملک کی مختلف ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …