بدھ , 24 اپریل 2024

کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے وسائل کم ہیں : ٹرمپ کا اعتراف

امریکی صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے امریکہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے بحران کمیٹی کے ارکان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے طبی وسائل اور اسی طرح مصنوعی تنفس کی مشینوں کی کمی کی وجہ سے امریکہ کو شدید مسائل و مشکلات کا سامنا ہے۔امریکی صدر نے اس ملک میں کورونا سے ممکنہ طور پر ایک سے دو لاکھ امریکیوں کے مبتلا ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس ملک میں 30 اپریل تک سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی مدت بڑھا دی ہےامریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ہزاروں افراد کورونا میں مبتلا ہو گ‏ئے ؎ اس طرح اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار ہو گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2238 ہو گئی۔

امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بہ نسبت بہت دیر سے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹیسٹ کیٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ منگل کو یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ امریکہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اصل مرکز میں تبدیکل ہو سکتا ہے۔اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کا شکار ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب یہ وبا دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …