جمعرات , 25 اپریل 2024

1 لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے، ٹرمپ نے امریکیوں کو خبردار کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہم وطنوں کو خبردار کیا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے ایک لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کرونا وائرس پر پریس بریفنگ میں خبردار کیا کہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ تک محدود رہی تو یہی کامیابی ہوگی، 2 ہفتوں تک اموات کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 2 ہفتوں تک ہر شخص حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرے۔ امریکی صدر نے اسپتالوں پر وینٹی لیٹرز ذخیرہ کرنے کا بھی الزام لگا دیا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ یکم جون تک ملک بحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، تاہم فتح سے پہلے فتح کے اعلان سے بدتر کوئی اور چیز نہیں ہوگی۔

امریکی صدر ایسٹر میں ملک کو کھولنے کے اپنے اعلان سے بھی پیچھے ہٹ گئے، اس سے قبل انھوں نے نیویارک کو قرنطینہ کرنے کی تجویز سے متعلق بھی اعلان کر دیا تھا تاہم بعد میں میئر کی جانب سے تنقید پر اس تجویز سے پیچھے ہٹ گئے۔دوسری طرف امریکا میں وفاقی ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں سماجی دوری اختیار کرنے پر ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے، ہدایت نامے میں سفارش کی گئی ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے دور رہیں، ڈونلڈ ڈٹرمپ نے کہا کہ امریکی 30 اپریل تک سماجی دوری اختیار کریں۔ امریکیوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ 10 سے زائد افراد کے اجتماع سے بھی گریز کیا جائے، امریکیوں کو ریسٹورنٹس اور دیگر عوامی مقامات سے بھی دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہدایت نامے کے مطابق بیمار اشخاص گھر ہی میں رہیں، بوڑھے افراد دوسرے لوگوں سے دور رہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …