منگل , 11 مئی 2021

ایرانی حکومت کواپنے ماہرین کے نظریات پر توجہ دینی چاہیے

تہران کے سابق میئر اور گیارہویں پارلیمنٹ کے نمائندے محمد باقر قالیباف نے ایرانی حکومت پر اندرونی ظرفیتوں سے سے بھر پور استفادہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کواپنے ماہرین کے نظریات پر توجہ دینی چاہیے اور امریکہ سے مدد کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران کے سابق میئر اور گیارہویں پارلیمنٹ کے نمائندے محمد باقر قالیباف نے ایرانی حکومت پر اندرونی ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کواپنے ماہرین کے نظریات پر توجہ دینی چاہیے اور امریکہ سے مدد کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں رضاکار اور جہادی تنظیموں نے اہم کردار ادا کیا ہے اورعوام کی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں  کورونا کامقابلہ سبھی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

قالیباف نے ماہرین کے نظریات کو نظریات کو مد نظر رکھنے زور دیتے ہوئے کہا کہ حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے بحران کو کم کرنے کے سلسلے میں ماہرین کے نظریات پر عمل کرنا چاہیے اور بحران کو مزید بڑھنے سے روکنا چاہیے دوسروں سے مدد کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔محمد باقر قالبیاف نے کہا کہ ہم باہمی اتحاد اور تعاون سے مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں اور یہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب ہم اپنی اندرونی ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کریں اور اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …