ہفتہ , 20 اپریل 2024

کورونا: ایران میں 21.3 ارب یورو کے ریلیف پیکج کا اعلان

تہران: ایران نےکورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 21 اعشاریہ 3 ارب یورو کے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔ہم نیوز کے مطابق صدر حسن روحانی کی زیر صدارت نیشنل ہیڈکوارٹرز میں پیکج کی منظوری دی گئی۔حکومتی ترجمان علی ربیعی نے بتایا کہ یہ رقم گھروں میں موجود افراد، مزدوروں اور معاشرے کے غریب طبقے میں تقسیم کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جن کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے سے انکار کیا ان کے کاروباری نقصان کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ یورو قرض کے طور پر دیا جائے گا۔علی ربیعی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے لیے طبی آلات، ادویات اور آئی سی یو کی گنجائش میں اضافے کے اقدامات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس نے ایران سمیت دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے جس سے اب تک 33 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صرف ایران میں 2600 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …