بدھ , 12 مئی 2021

گجرات میں 6 ماہ کی بچی میں کرونا کی تصدیق

گجرات میں ڈاکٹر نے 6 ماہ کی بچی میں کرونا وائرس کی تصدیق   کردی ۔ بچی کو علاج کیلئے عزیز بھٹی شہید ہسپتا ل منتقل کیا گیا  ۔  ہسپتا ل انتظامیہ کے مطابق گجرات کی 6 ماہ کی بچی اپنے والد کے ہمراہ 2 ہفتے قبل  سپین سے پاکستان آئی تھی۔ والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، جب بچی کا ٹیسٹ بھی کیا گیا تو وہ بھی مثبت نکلا۔بچی عزیز بھٹی شہید  ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے۔ متاثرہ بچی کے بھائی اور والدہ کا بھی کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …