پیر , 17 مئی 2021

چین مسافر ٹرین کی پٹری سے اتر جانے سے ایک ہلاک ، 127 زخمی

بیجنگ: ریاست کے زیر انتظام ریلوے نظام نے بتایا کہ پیر کے روز وسطی چین میں ایک مسافر ٹرین کے پٹری سے اترنے والی بوگیاں مٹی کے تودے سے ٹکرائی جس کے بعد ایک شخص ہلاک اور 127 زخمی ہوگئے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ صوبہ ہنان کے دیہی حصے میں پیش آیا اور حالیہ شدید بارش کے بعد علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کا آغاز بھی ہوا ہے۔ اس حادثے میں ریلوے پولیس کا ایک اہلکار ہلاک اور 122 مسافر زخمی ہوئے ، ان میں سے چار شدید زخمی ہیں۔ ریل کے پانچ عملے کو بھی ہلکی چوٹیں آئیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس لیڈسلاڈنگ سے ایک کار میں بھی آگ لگ گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سمندری طوفان پاکستان کی جانب بڑھنے لگا، ٹھٹہ میں تیز ہوائیں چلنا شروع

کراچی: سمندری طوفان تاؤتے بھارت کے ساحلوں سے ٹکراتا ہوا پاکستان کی جانب بڑھنے لگا …