جمعرات , 13 مئی 2021

سندھ میں کورونا سے مزید دو جاں بحق، پاکستان میں اموات کی تعداد20 ہو گئی

کورونا وائرس کے باعث اب تک پنجاب میں 6، خیبر پختونخوا میں 5، سندھ میں 5، گلگلت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہو چکا ہے۔کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں مزید دو ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1670 ہو گئی ہے۔گزشتہ روز پاکستان میں عالمگیر وبا کے باعث 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے جس میں سے دو کا تعلق سندھ، ایک کا پنجاب، ایک کا خیبر پختونخوا اور ایک کا گلگت بلستان سے تھا۔سرکاری پورٹل کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں ہلاکتوں کی تعداد 7 جب کہ مریضوں کی تعداد 508 ہو گئی ہے تاہم حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میں تاحال 5 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث اموات اور مریضوں کے اعتبار سے اب تک پنجاب 6 ہلاکتوں اور 638 مریضوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …