منگل , 23 اپریل 2024

کورونا: پاکستان کیلیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد منظور

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو یہ رقم کورونا وائرس کی امداد کے خاتمے کے لیے دی گئی ہے۔واضح رہےکہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان کو فوری طور پر5 کروڑ ڈالر امداد جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر پاکستان کو 35 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ عالمی بینک بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا۔دونوں مالیاتی ادارے یہ رقم پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے ادارے کو دیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …