جمعہ , 14 مئی 2021

’’ننکانہ صاحب؛ سعودی عرب سے آئے ہوئے شخص نے اپنے گھرانے کے 12 افراد کو کرونا وائرس میں مبتلا کر دیا

اسلام آباد: وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے شہر ’’ننکانہ صاحب میں سعودی عرب سے آئے ہوئے شخص نے اپنے گھرانے کے 12 افراد کو کرونا وائرس میں مبتلا کر دیا ہے۔ علاقے کے تمام مکینوں کو 14 دن کے لیے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے تمام افراد کو کھانے پینے کا سامان گھروں کو پہنچا دیا ہے، تاحال کسی اور شخص میں وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔انہوں نے بتایاکہ ننکانہ صاحب میں 3 فیلڈ اسپتال اضافی قائم کیے گئے ہیں۔

اسپتالوں میں مشترکہ طور پر 160 افراد کے علاج کی گنجائش ہے، 17 قرنطینہ بھی بنائے گئے ہیں جن میں 1600 افراد کی گنجائش ہے۔اعجازشاہ کا کہنا ہے کہ خراب صورت حال پر مزید40جگہوں کو بطور قرنطینہ استعمال کیا جاسکے گا، قائم آئیسولیشن مرکز میں 53 بستروں کی گنجائش موجود ہے، عوام سے درخواست ہے گھروں پر رہیں اور حکومت سے تعاون کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وائرس کا مقابلہ صرف احتیاط سے ہی ممکن ہے، کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، امید ہے کہ جلد مصیبت پر قابو پا لیں گے۔ خیال رہے کہ آج ایک ہی گھر میں 12 افراد کروناوائرس کا شکار ہوئے۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …