بدھ , 24 اپریل 2024

جہیز کے سامان کی جلد واپسی کے اصول وضع کردیئے گئے

لاہور : ہائی کورٹ نے جہیز کے سامان کی واپسی کےکیسز میں اصول وضع کردئیے، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جہیز کا سامان جلدی واپسی پر لڑکی دوسری شادی میں استعمال کرسکتی ہے اور اس سے تنازعات میں بھی کمی آسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس مجاہد مستقیم احمد نے جہیز کے سامان کی واپسی سے متعلق کیس میں 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، عدالت نے ماجد اقبال کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا فیملی ایکٹ کے نفاذ کا مقصد فریقین میں تنازع جلد از جلد حل کرانا ہے ، ٹیکنیکل موشگافیاں انصاف فراہمی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

تحریری فیصلے کے مطابق اصول اپنالئے جائیں تو دونوں فریقین کو فائدہ ہوگا، جہیز کا سامان جلدی واپسی پر لڑکی دوسری شادی میں استعمال کرسکتی ہے، اور اس سے تنازعات میں بھی کمی آسکتی ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا استعمال شدہ اشیاپرتنازع حتمی ڈگری میں فیصلہ کیاجاسکتا ہے، کم جگہ کےسبب خاوند کیلئے جہیز کا سامان رکھنامشکل ہوتا ہے ، شادی کے وقت دوسرے فریق کو اس بات کا خیال کرنا چاہیے۔عدالت کا کہنا ہے کہ اللہ پاک کا حکم ہے کہ امانت کے مالک کو لوٹائی جائے، تحریری فیصلےکو صوبے بھر کے ججز کو پہنچایاجائے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …