ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایف ڈی اے: کرونا علاج میں کلوروکوئین کی ہنگامی منظوری

واشنگٹن: امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے آخر کار ملیریا کے لیے استعمال ہونے والی ادویہ کلوروکوئین اور ہائیڈروکسی کلوروکوئین کی کرونا علاج کے لیے ہنگامی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ تشویش ناک حالت والے کرونا مریض کو کلوروکوئین اور ہائیڈروکسی کلوروکوئین دی جا سکتی ہے، یہ دونوں بنیادی طور پر ملیریا کی دوائیں ہیں، اور یہ کرونا کے ہر مریض کے لیے نہیں ہیں۔امریکی ادارے نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر ان ادویہ کے استعمال سے پہلے اپنے ملک کے وزارت صحت سے بھی اجازت لیں۔خیال رہے کہ امریکی ادارے سینٹرل ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے تاحال ملیریا کی مذکورہ ادویہ سے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ یہ کرونا وائرس کے علاج میں مؤثر ہیں، گزشتہ ماہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں کہا گیا تھا کہ کلوروکوئین کے بارے میں انھیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جو کرونا کے علاج سے متعلق ہو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ملیریا کی ایک پرانی دوا کلوروکوئین کرونا وائرس کے خلاف مددگار ہے، ٹرمپ نے کہا کہ چند ہفتوں میں کرونا ویکسین میں کامیابی کا اعلان کریں گے۔ اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں مختلف ادویہ کے اثرات پر تجربات اور تحقیقات جاری ہیں، یہ دیکھا جا رہا ہے کہ نئے کرونا وائرس پر یہ کس حد تک مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ہاتھ سے کھانے کے فوائد اور نقصانات

اسلام آباد:اگرچہ لوگ جانتے ہیں کہ کھانے کے لیے ہاتھ کا استعمال چمچوں یا کانٹوں …