ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکہ ایران کیخلاف انسانیت سوز رویے کا خاتمہ دے: مفتی اعظم پاکستان

اسلام آباد، ارنا- مفتی اعظم پاکستان اور اہل سنت کے مدارس کے سربراہ نے ایران کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ کا انسانیت سوز اور دوہرے رویے کی مذمت کرتے ہوئے ایران مخالف امریکی معاشی دہشتگردی کے اختتام کا مطالبہ کیا۔ان خیالات کا اظہار "مفتی منیب الرحمان” نے آج بروز پیر کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔انہوں نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کے سامنے بعض اسلامی ممالک کے حکام کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کا کوئی دوسرا معنی نہیں ہے اور ہمیں اس کیخلاف آواز اٹھانا چاہئے اور ہمیں انتخابی انداز اختیار نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کے سامنے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ موقف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ بعض مسلمان حکام ہڑابڑا کے اٹھے ہیں۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ایران یک طرف کرونا وائرس کیخلاف لڑر ہا ہے اور دوسری طرف اسے امریکی شدید معاشی پابندیوں کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایرانی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں حائل کی ہیں تا ہم دنیا ایرانی مظلوم عوام کی حمایت کے بجائے اس ظلم کے سامنے خاموشی اختیار کر چکی ہے۔پاکستان روئت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ہمارا ایران کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ ہے تا کہ وہ اپنے مالی وسائل سے رسائی تک کرونا وائرس کیخلاف بہتر طریقے سے مقابلہ کر سکے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے گزشتہ ہفتے کے دوران اقوام متحدہ کی اعلی کونسل برائے انسانی حقوق کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کرونا وائرس سے متاثرہ تمام ممالک کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام ممالک سے کوویڈ-19 کی روک تھام میں ایرانی کوششوں کے تعاون کا مطالبہ کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے حالیہ دنوں میں اپنے ایرانی، جرمن، فرانسیسی، ہسپانوی اور ترک ہم منصبوں سمیت جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک) کے رکن ممالک بشمول مالدیپ، نیپال اور بنگہ دیش کے وزرائے خارجہ سے کوویڈ-19 کے پھیلاؤ اور اس کی روک تھام میں ایران مخالف امریکی پابندیوں کی وجہ سے رونما ہونے والے مشکلات سے متعلق بات چیت کی۔

انہوں نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوسب بورل” کے نام میں ایک خط میں ایران مخالف امریکی پانبدیوں کی منسوخی کیلئے عالمی برداری کیجانب سے جلد از جلد اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔اس کے علاوہ وزیر اعظم پاکستان نے حالیہ دنوں میں ایران مخالف امریکی پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام میں ایک پیغام میں ان پابندیوں کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …