اتوار , 1 نومبر 2020

عالمی فوجی جوڈو کمیٹی کی قیادت ایران کو مل گئی

تہران: ایرانی بری مسلح افواج کی جوڈو تنظیم کے سربراہ "فرشاد نجفی پور” کو عالمی فوجی کمیٹی کی قیادت کیلئے چن لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق برازیل میں منعقدہ عالمی فوجی کھیلوں کی بین الاقوامی کونسل کے اجلاس میں ایرانی مسلح افواج کی جوڈو، کوراش اور جوجیتسو تنظیم کے سربراہ فرشاد نجفی پور کو عالمی فوجی کمیٹی کی قیادت کیلئے چن لیا گیا۔یہ پہلی بار کیلئے ہے جو ایران سے کسی فوجی کو عالمی فوجی کھیلوں کی کسی کمیٹی کیلئے چن لیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ جوڈو کھیل کے قدیم شعبوں میں سے ایک ہے جس کو اولمپک میں انتہایی اہمیت حاصل ہے اور عالمی فوجیوں کے درمیان بہت مقبول کھیل ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب اور عرب امارات اسرائیل کی نیابتی جنگ کر رہے ہیں: انصاراللہ

صنعا: یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب …