بدھ , 24 اپریل 2024

ایمیڈرو نے ہسپتالوں میں ماسک کی درآمدات کیلئے تین کروڑ ڈالر مختص کیے

تہران: ایران مائنز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ اینڈ رینوویشن آرگنائزیشن نے ہسپتالوں میں 110 لاکھ ماسکوں کی درآمدات کیلئے تین کروڑ ڈالر مختص کیے۔ان خیالات کا اظہار ایران مائنز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ اینڈ رینوویشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل برائے اقتصادی امور "امیر صباغ” نے پیر کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان ماسکوں کے کچھ حصے کی تیاری کی گئی ہے جو بہت جلد ملک کے اندر داخل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے مطابق سرجری کیلئے 90 لاکھ ماسکوں اور ساتھ ہی 20 لاکھ "این 95” ماسکوں کو مختلف صوبوں کی ضروریات کو پوری کرنے کیلئے درآمدات کی جائیں گی۔صباغ نے مزید کہا کہ ان ماسکوں کے کچھ حصے کی درآمدات کی گئی ہے جو ایرانی سائنس اور میڈیکل یورنیورسٹیوں کا حوالہ کیا گیا ہے جو منصوبے کے مطابق بانٹے جائیں گے اور باقی دیگر حصے کی جلد ہی برآمد ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت صنعت، صحت اور دیگر اداروں سے ہم آہنگی سے یہ بات طے ہوا ہے کہ سب سے پہلے ہسپتالوں کی ضروریات پوری ہوجائیں۔صباغ نے کہا کہ 200 ممالک کرونا وائرس سے متاثر ہیں اسی لیے دنیا میں ماسک کی تیاری محدود ہوگئی ہے اور ملک میں ماسک کی کمی کے پیش نظر ماسک کی درآمدات کی منظوری کی گئی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر 38 ہزار 309 ہزار افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2640 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور 12 ہزار 391 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کا سب سے پہلا شکار بننے والے چین کے شہر ووہان میں اب حالات بتدریج معمول پر آ رہے ہیں۔ چین کی حکومت نے ووہان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے شہر میں آمدورفت کے کچھ راستے کھول دیے ہیں جب کہ سب وے سروسز بھی بحالی کی جا رہی ہیں۔ووہان شہر میں دسمبر کے آخر میں پھوٹنے والی اس وبا نے تین ماہ میں اب دنیا کے 200 سے زائد ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ہاتھ سے کھانے کے فوائد اور نقصانات

اسلام آباد:اگرچہ لوگ جانتے ہیں کہ کھانے کے لیے ہاتھ کا استعمال چمچوں یا کانٹوں …