اتوار , 1 نومبر 2020

ٹوکیو اولمپکس گیمز اب 23 جولائی سے 8 اگست تک ہوں گے

ٹوکیو: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ٹوکیو اولمپکس اگلے سال 23 جولائی سے8 اگست تک کرانے کا اعلان کردیا جب کہ پہلے یہ مقابلے رواں سال 24 جولائی سے شیڈول تھے۔آئی او سی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں نئی تاریخوں کی تصدیق کردی گئی ہے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ جاپان آرگنائزنگ کمیٹی اور سب فیڈریشنز کے تعاون سے اگلے سال ایک یادگار مقابلے کرانے میں کامیِاب ہوں گے۔انہوں نے پیرا اولمپکس گیمز کی بھی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جو اب 24 اگست سے 5 ستمبر تک شیڈول  ہیں۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب اور عرب امارات اسرائیل کی نیابتی جنگ کر رہے ہیں: انصاراللہ

صنعا: یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب …