اتوار , 1 نومبر 2020

لاک ڈاؤن کی وجہ سے کوہلی کو اہلیہ انوشکا سے بال کٹوانا پڑ گئے

لاہور: لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو اہلیہ انوشکا شرما سے بال کٹوانا پڑ گئے۔بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے بال کاٹتی نظر آتی ہیں، کوہلی نے اس دوران ایک جملہ بھی کہاکہ ’’میری بیوی کا بنایا گیا خوبصورت ہیئر کٹ‘‘، ویڈیو کے آخر میں کٹنگ سے پہلے اور بعد کی تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں، یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاک ڈاؤن اور گھر تک محدود ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سوشل میڈیا پر خاصے سرگرم ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب اور عرب امارات اسرائیل کی نیابتی جنگ کر رہے ہیں: انصاراللہ

صنعا: یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب …