بدھ , 24 اپریل 2024

بھارتی خاتوں ڈاکٹر نے سستی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرکے بڑا مسئلہ حل کردیا

بھارت میں ایک خاتون ڈاکٹر نے بچے کو جنم دینے سے چند گھنٹے پہلے مقامی سطح پر ٹیسٹنگ کٹ تیار کرکے بھارت کا بڑا مسئلہ حل کردیا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ایک خاتون ڈاکٹر نے بچے کو جنم دینے سے چند گھنٹے پہلے مقامی سطح پر ٹیسٹنگ کٹ تیار کرکے بھارت کا بڑا مسئلہ حل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکے ہی جیتی جاسکتی ہے لیکن بھارت میں ٹیسٹوں کی کمی کی وجہ سے اسے عالمی سطح پر تنقید کا سامنا تھا ۔ اب بھارت کی ہی ایک خاتون ڈاکٹر نے بچے کو جنم دینے سے چند گھنٹے پہلے مقامی سطح پر ٹیسٹنگ کٹ تیار کرکے بھارت کا بڑا مسئلہ حل کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونہ  سے تعلق رکھنے والی وبائی امراض کی ماہر ڈاکٹر منال داکھوے بھوسلے نے ٹیسٹنگ کٹ تیارکی ہے جو اب مارکیٹ میں بھی آچکی ہے۔ پونہ شہر کی مائی لیب ڈسکوری کمپنی کو ٹیسٹنگ کٹ کے حقوق مل گئے ہیں اور انہوں نے پہلے مرحلے میں 150 ٹیسٹنگ کٹس تیار کرکے پونہ ، ممبئی ، نئی دہلی، گوا اور بنگلور بھجوادی ہیں۔  ذرائع کے مطابق بھارت کو کورونا وائرس کی درآمدی ٹیسٹنگ  کٹ 4500 روپے کی بنتی ہے لیکن ڈاکٹر منال بھوسلے کی بنائی گئی کٹ کی قیمت صرف 1200 روپے ہے اور اس کے ذریعے 100 ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔ یعنی ایک مریض کے ٹیسٹ پر صرف 12 روپے کی لاگت آئے گی۔

منال بھوسلے کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ کٹ تیار کرنے میں 3 سے 4 مہینے لگنے تھے لیکن ان کی ٹیم نے ریکارڈ مدت یعنی 6 ہفتے میں یہ کام کردکھایا۔ منال بھوسلے نے فروری میں حمل کے باعث ہسپتال سے چھٹٰیاں لی تھیں۔ ” یہ ایک ہنگامی صورتحال تھی جس کی وجہ سے میں نے اس چیلنج کو قبول کیا اور پیچیدگیوں کے باوجود کٹ تیار کرنے میں ہو گئی۔” منال بھوسلے کی ٹیم نے 18 مارچ کو اپنی کٹ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کو جمع کرائی اور 19 مارچ کو انہوں نے بیٹی کو جنم دیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …