جمعرات , 3 دسمبر 2020

بحرین اپنے شہریوں کے سلسلے میں سیاست کر رہا ہے: قطر

حکومت قطر نے اعلان کیا ہے کہ بحرینی حکومت اپنے شہریوں کو قبول کرنے سے اجتناب کررہی ہے اور اس طرح اپنے شہریوں کی صورت حال کو سیاسی بنا رہی ہےگذشتہ کئی دنوں سے بحرین کے چوہتّر شہری مسقط ایئرپورٹ پر جبکہ اکتیس شہری دوحہ ھوائی اڈے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور بحرین کے ھوائی راستے بند ہونے کی بنا پر وہ اپنے ملک نہیں جا پا رہے ہیں۔ حکومت قطر نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے امید ہے کہ حکومت بحرین اپنے شہریوں کا انتظار طولانی کرنے کے بجائے انھیں اپنے وطن منتقل کرنے سے متعلق قطر کی تجویز مان لے گی۔قطر نے اتوار کو منامہ حکومت کو بحرینی شہریوں کو بلا عوض بحرین پہنچانے کی پیشکش کی تھی لیکن بحرین نے اسے مسترد کرتے ہوئے ایک طیارہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا تاہم ابھی تک آل خلیفہ حکومت نے کوئی طیارہ قطر نہیں بھیجا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

برطانیہ کورونا ویکسین کو استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا

برطانیہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کرونا ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی منظوری …