جمعرات , 3 دسمبر 2020

ایران میں دو شیرخوار بچوں نے کورونا کو ہرایا

ایران میں کورونا کے دو سب سے کم سن مریض پوری طرح صحتیاب ہو گئے ہیں۔ایران میں چار اور چودہ دنوں کے دو شیر خوار بچے جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، دو ہفتے بعد پوری طرح صحتیاب ہو کر اتوار کو اسپتال سے اپنے گھر پہنچ گئے۔کورونا وائرس جو چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا تھا اب تک تقریبا پوری دنیا میں پھیل چکا ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا میں سات لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ افراد کورونا میں مبتلاء ہو چکے ہیں جن میں سے کم سے کم ایک لاکھ چھپن ہزار افراد صحتیاب اور تقریبا پینتیس ہزار ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

برطانیہ کورونا ویکسین کو استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا

برطانیہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کرونا ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی منظوری …