ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسٹریٹیجک فوجی کیمپ پر یمنی فوج کا کنٹرول

یمن کی فوج اور رضاکار فورسز نے اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ الجوف اور مآرب کے درمیان ایک اہم فوجی کیمپ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس  نے الجوف اور مآرب کے درمیان واقع البنات اسٹریٹیجک کیمپ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

البنات کیمپ یمن کی مستعفی حکومت کے فوجیوں کا سب سے بڑا کیمپ شمار ہوتا ہے۔ یمنی فوج کو یہ کامیابی صوبہ الجوف کے صدر مقام الحزم کے مشرقی علاقے المرازیق پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد حاصل ہوئی ہے۔یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے اٹھارہ مارچ کو ’’فأمکن منھم‘‘ نامی معروف کارروائی میں صوبہ الجوف کی مکمل آزادی کی خبر دی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگ میں جس کے پاس الجوف کا کنٹرول ہوگا اسی کے ہاتھ میں یمن کے پانچ بنیادی صوبوں عمران، صنعا، مآرب، حضرموت اور صعدہ کا بھی کنٹرول ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …