ہفتہ , 20 اپریل 2024

کرونا کی شکار خاتون کا جھوٹ،ریسکیو اہلکار بھی وائرس سے متاثر

بیرون ملک کا سفر کر کے آئی خاتون نے اپنی ٹریول ہسٹری چھپا کر ریسکیو اہلکار کو بھی کرونا وائرس کا شکار بنا دیا۔ خاتون کی جانب سے کرونا وائرس کے ٹیسٹ اور بیرون ملک کے سفر کے بارے میں ریسکیو اہلکار سے جھوٹ بولا گیا۔ جس کی وجہ سے ریسکیو 1122 کا اہلکار کرونا کا شکار ہو کر قرنطینہ پہنچ گیا۔جہلم کے علاقے آئمہ جٹاں کی رہائشی خاتون مریضہ کو ریسکیو اہلکار نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں ریسکیو اہلکار کی جانب سے اس کے بیرون ملک کے سفر کے بارے میں پوچھا گیا جس پر خاتون کی جانب سے جھوٹ بولا گیا جبکہ کچھ روز بعد مریضہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی۔ خاتون کی لا پراوہی نے دوسروں کی زندگیاں بچانے والے ریسکیو اہلکار عزیز کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔ڈسٹرکٹ انچارج ڈاکٹر فیصل کے مطابق متاثرہ ریسکیو اہلکار عزیز نے کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ابتدائی طور پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ جبکہ ریسکیو اہلکار عزیز کو مزید طبیعت بگڑنے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے اس کے خون کے نمونے کرونا ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …