منگل , 23 اپریل 2024

امریکہ انسانی المیہ کے ذریعے انتقام لینے کے درپے ہے: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کی جانب سے انتقام لینے اور کورونا کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کورونا وائرس کا پھیلاؤ، غیر ذمہ دارانہ، یکطرفہ اقدامات اور سیاسی سودے بازی کے خاتمے کا باعث نہ بنے تو دنیا اور اخلاقی اقدار کو پھر سے شکست کا سامنا ہوگا اس لئے اس کی روک تھام کیلئے باہمی تعاون،یکجہتی اور دعا کی ضرورت ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم  ایک انسانی المیہ کے ذریعے انتقام لینے کے ساتھ ساتھ نفرت پھیلانے کے ذریعے انتخابات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے جس کی تاریح میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …