پیر , 17 مئی 2021

عراق سے بڑی خبر، امریکا بغداد سے اپنا سفارتخانہ عین الاسد ایئربیس منتقل کرنے کی کوشش میں

ایک عراقی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکا بغداد میں واقع اپنے سفارتخانے کو صوبہ الانبار میں واقع ایئربیس عین الاسد منتقل کرنے کی کوشش میں ہے۔عراقی ویب سائٹ المعلومہ نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوجیوں نے عین الاسد ایئربیس میں نئی عمارت بنا لی ہے اور خفیہ اطلاعات کے مطابق امریکی حکام اور فوجی افسران سفارتخانے کو بغداد سے عین الاسد میں منتقل کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔  اس باخبر ذریعے نے بتایا کہ تمام ثبوتوں سے پتہ چلتا ہے کہ عین الاسد ایئربیس کو ہی امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے لئے مد نظر رکھا گیا ہے کیونکہ وہاں پر مکمل سیکورٹی ہے اور اس کے نواحی علاقے صحرائی ہیں اور امریکی فضائیہ کے طیارے اور ڈرون مسلسل 24 گھنٹے پرواز کرتے رہتے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

سمندری طوفان پاکستان کی جانب بڑھنے لگا، ٹھٹہ میں تیز ہوائیں چلنا شروع

کراچی: سمندری طوفان تاؤتے بھارت کے ساحلوں سے ٹکراتا ہوا پاکستان کی جانب بڑھنے لگا …