جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران مخالف امریکی پابندیوں کو روکنے کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی عوامی یوتھ آرگنائزیشنز نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے موجودہ صورتحال میں ایران مخالف امریکی پابندیوں کے تسلسل کو روکنے کا مطالبہ کیا۔اسلامی جمہوریہ ایران کی عوامی یوتھ آرگنائزیشنز نے اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹینو گوٹریش سے مطالبہ کیا کہ ایران اور دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کیلئے ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی روک تھام کیلئے اقدام کرے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے گزشتہ ہفتے کے دوران اقوام متحدہ کی اعلی کونسل برائے انسانی حقوق کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثرہ تمام ممالک کے خلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام ممالک سے کوویڈ-19 کی روک تھام میں ایران کے ساتھ تعاون کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹینو گوٹریش کے نام ایک خط میں ایران مخالف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دوسالوں کے دوران ایرانی عوام، امریکہ کی جانب سے لگائی گئی انتہائی ظالمانہ اور غیر انسانی پابندیوں کا شکار ہیں اور امریکی دعووں کے برعکس ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی میں ان کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔امریکی حکام نے اس بات دعوی کیا ہے کہ طبی سہولیات اور ادویات کے شعبے میں ایران کے خلاف پابندیاں نہیں لگائی گئی ہیں جبکہ انہوں نے ادویات کی منتقلی کیلئے بہت رکاوٹیں حائل کی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح …