جمعہ , 19 اپریل 2024

آزربائیجانی فوج نے آرمینیائی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کر دیا

آرمینیائی وزارت دفاع نے آج شام کو بتایا کہ آزربائیجان کی فوج نے صوبہ تاوش کے نوم یمبریان علاقے میں آرمینیائی فوج کے ٹھکانوں میں دراندازی کی کوشش کی۔آذربائیجان نے تاوش کے نوم یمبریان  کے ارمینیا پوزیشنوں پر تخریبی حملہ کی کوشش کی تاہم آرمینیائی فوج نے اس حملے کو ناکام بنا دیا حملے کو ناکام بناتے ہوئے دو فوجی ہلکے زخمی ہوئے ہیں ، ”وزارت دفاع کے مطابق ، آزربائیجان کی افواج نے بگھانیس اور ووسکیون گائوں کو بھی نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ارمینی وزارت دفاع کا کہنا ہے "ارمینی فوجیں #COVID وبائی امراض کے دوران آزربائیجانی جارحیت کے خلاف مناسب جواب دیں گی۔ تاہمآذربائیجان کی حکومت نے ابھی تک ان الزامات کا جواب نہیں دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …