جمعہ , 7 مئی 2021

کورونا: امریکہ میں سیکیورٹی اہلکار بھی لپیٹ میں آگئے

امریکہ: ریاست نیو جرسی میں سیکیورٹی پہ مامور اہلکار بھی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالےسے بتایا ہے کہ امریکی ریاست نیو جرسی میں متعین 288 سیکیورٹی اہلکاروں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ریاست نیو جرسی کی پولیس کے ترجمان کے مطابق اس وقت تک 2477 سیکیورٹی پہ مامور اہلکاروں کو آئی سو لیشن میں منتقل کیا جا چکا ہے۔امریکہ کے ایک سینئر ڈاکٹر اور سائنسدان ڈاکٹر انتھونی فاؤچی جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےمشیر اور قومی ادارہ صحت میں شعبہ متعدی امراض کی تحقیق کے سربراہ ہیں، نے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ اس مہلک وائرس سے دس لاکھ افراد کی اموات کا امکان نہیں ہے لیکن ایک سے دو لاکھ تک اموات ہوسکتی ہیں اورمزید لاکھوں افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔ڈاکٹر انتھونی فاؤچی سے جب پوچھا گیا کہ کب تک سفری اور کام پرعائد پابندیاں ختم ہوں گی؟ تو انہوں نے نہایت واضح طور پر کہا تھا کہ یہ اب ہفتوں پر محیط ہو گا۔ ان کا صاف طور پر کہنا تھا کہ یہ پابندیاں نہ کل ختم ہونے والی ہیں اور نہ ہی آئندہ ہفتے ختم ہوں گی۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …