منگل , 18 مئی 2021

سرکاری ملازمین ہی لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑانے لگے

ٹنڈو آدم / ٹنڈو جام: سندھ میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے ایک طرف مسلسل آٹھویں روز بھی لاک ڈاؤن برقرار رہا تو دوسری جانب تنخواہیں اور پنشن کے لیے بینکوں کے باہر عوام کا ہجوم لگا رہا ۔سرکاری ملازمین نے کورونا الرٹ کے حوالے سے تمام تر حکومتی ہدایات کو نظراندازکر دیا۔ بینکوں کے باہر لوگوں کا ہجوم رہا ۔غریبوں پر ڈنڈے برسانے والی پولیس بھی ان سرکاری ملازمین کیخلاف کسی کارروائی سے گریزاں ہے۔ٹنڈوجام میں لاک ڈاؤن کے دوران سیکڑوں خواتین اور مرد سرکاری ملازمین بینکوں کے باہر ماسک لگائے بغیر ساتھ ساتھ کھڑے دکھائی دیے ۔ رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈوجام میں بھی مریضوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو ماسک لگائے بغیرقریب قریب کھڑے ہوتے ہیں۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

کورونا وبا؛ مزید 135 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 752 ہوگئی

اسلام آباد: کوروناوبا کے باعث مزید 135 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فعال کیسز …