منگل , 23 اپریل 2024

پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، خیبرپختونخوا کے علاقوں مالا کنڈ ، باجوڑ، سوات، چترال، دیر بالا، باجوڑ، نوشہرہ سمیت دیگر جگہوں پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد خوف و ہراس کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 221 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …