ہفتہ , 20 اپریل 2024

کرونا وائرس سے امریکی فوجی ہلاک

امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے متاثرین میں شامل پہلا امریکی فوجی  ہلاک ہو گیا ۔پیر کی شب جاری بیان میں پینٹاگان نے بتایا کہ نیوجرسی میں نیشنل گارڈز سے تعلق رکھنے والا کرونا سے متاثرہ فوجی اہل کار کیپٹن ڈگلس ہیکوک 21 مارچ سے ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ وہ ہفتے کے روز ہلاک ہو گیا۔ہیکوک نیشنل گارڈز میں طبی معاون کے طور پر فرائض انجام دے رہا تھا۔ وہ امریکا میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی امدادی کوششوں میں بھی شریک رہا۔ ۔امریکی وزارت دفاع نے اتوار کے روز اعلان میں بتایا کہ اب تک امریکی فوج کے 568 اہل کار کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔نیوز ایجنسی رائٹرز نے گذشتہ ہفتے ایک رپورٹ میں بتایا کہ امریکی فوج نے کرونا وائرس میں مبتلا اپنے اہل کاروں کے بارے میں زیادہ تفصیلات پیش نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ اس اندیشے کے سبب کیا گیا کہ دشمن اس معلومات کو اپنے مفاد میں استعمال کر سکتا ہے۔امریکا میں اتوار کی شام تک کرونا وائرس کے 1.63 لاکھ سے زیادہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں کم از کم 5506 افراد صحت یاب ہو گئے جب کہ وفات پانے والوں کی کم از کم تعداد 3148 ہو چکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …