جمعرات , 25 اپریل 2024

چینی فوج نے بدعنوانی کیخلاف لڑائی میں فرائض کے شعبہ جاتی قواعد کی وضاحت کر دی

بیجنگ(شِنہوا)چینی مرکزی ملٹری کمیشن نے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے فوج کے اندر ہر شعبہ کے نگران محکمہ کے فرائض کی وضاحت کرنے کے ضوابط جاری کردیئے ہیں۔یکم مئی سے نافذ ہونے والے قواعد و ضوابط میں کرپشن سے نمٹنے میں نگران محکموں کے فرائض کے ساتھ ساتھ ان فرائض کی تکمیل اور سزائیں دینے کی وضاحت کی گئی ہے۔4 ابواب کی دستاویز میں نگران محکموں کے 24 فرائض کی تفصیل دی گئی ہے جس سے فوج کے شعبوں میں سالمیت پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …