منگل , 23 اپریل 2024

صومالیہ، خودکش بم دھماکے میں مقامی گورنر ہلاک، اعلیٰ پولیس افسر سمیت 3 اہلکار زخمی

موغادیشو(شِنہوا)شمالی صومالیہ میں خودکش بم دھماکے میں نوگل کا گورنر ہلاک اور3 دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔ اس کی تصدیق ایک عہدیدار نے پیر کے روز کی۔نیم خودمختار علاقائی ریاست پنٹ لینڈ کے سیکورٹی وزیر عبدی صمد محمد گلن نے کہا ہے کہ ایک خود کش بمبار نے مقامی عہدیدار کو لے جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا۔گلن نے کہا کہ ہم اس کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ اس دھماکے میں نوگل کے گورنر عبدی سلمان حسن ہیرسی ہلاک اور ایک اعلی پولیس افسر سمیت 3 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔الشباب نے اتوار کو تقریبا 7 بجے شب ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔دریں اثنا صومالی قومی فوج (ایس این اے)کہ کہا ہے کہ انہوں نے مخبری پر زیریں شبلی کے علاقے میں الشباب کے 4 مشتبہ جنگجوئوں کو مار دیا ہے۔ فوج نے بتایا کہ چاروں افراد کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ ہفتہ کے روز رات کو باریئر شہر میں ایس این اے فوجی اڈے پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …