ہفتہ , 8 مئی 2021

کلفٹن، اغواکی واردات ناکام ،سیکورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس لاہور کے 10اغوا کار گرفتار ، خاتون سمیت 4مغوی بازیاب

کراچی:کلفٹن پولیس نے اغوا کی وارادت ناکام بناتے ہوئے10اغوا اکاروں کو گرفتار کر کے خاتون سمیت 4مغویوں کو بازیاب کروا لیا،گرفتار ملزمان سیکورٹی ادارے کا نام استعمال کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دو گاڑیوں میں سوار 10اغوا کاروں شفیق،محمد احتسام ،رشید مغل،ملک فیصل عرف ہربناس پورہ ،مبارک علی،محمد الیاس ،محمد اشرف،ارشاد جان،آصف اور اعجاز کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے خاتون سمیت 4مغویوں کو بازیاب کرو الیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے تین نے سیکورٹی فورسز کی وردیاں پہن رکھی تھیں ،ملزمان دو گاڑیوں میں سوار تھے اورایک گاڑی پر انہوں نے جعلی میڈیا گروپ کے پوسٹر بھی لگا رکھے تھے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان لاہور سے بوٹ بیسن کے علاقے شاہ رسول کالونی میں رہائش پذیر تصور نامی شخص کو اہلخانہ سمیت اغواہ کرنے کے لیئے کراچی پہنچے تھے اور انھیں گاڑیوں میں اغوا کر کے لے جا رہے تھے جب پولیس نے انھیں گرفتار کر لیا،ملزمان مغویوں کولاہور میں بھٹہ مالک ملک ندیم عباس اور ملک نواز کے پاس لے جا رہے تھے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر153/2020درج کر کے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …