جمعرات , 13 مئی 2021

اسپین میں ایمرجنسی ہیلتھ کمیشن کا سربراہ بھی کورونا وائرس کا شکار

یورپی ممالک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں اسپین کی ایمرجنسی ہیلتھ کمیشن کا سربراہ بھی کورونا وائرس کا شکار بن گیا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ممالک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں اسپین کی ایمرجنسی ہیلتھ کمیشن کا سربراہ بھی کورونا وائرس کا شکار بن گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس سے تیزی سے متاثر ہونے والے یورپی ملک اسپین کی ایمرجنسی ہیلتھ کمیشن کا سربراہ بھی کورونا وائرس کا شکار بن گیا۔

اسپین کی حکومت نے کورنا وائرس سے نمٹنے کے لیے خصوصی ہیلتھ کمیشن بنائی تھی جو مسلسل وزیر اعظم اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سمیت ہسپتالوں اور ماہرین صحت سے رابطے میں تھی۔ ایمرجنسی ہیلتھ کمیشن کے سربراہ 57 سالہ فرنانڈو سائمن گزشتہ کئی ہفتوں سے کورونا وائرس کے حوالے سے انتہائی متحرک تھے اور وہ اسپین کے وزیر اعظم سے بھی ملاقاتیں کرتے رہتے تھے۔اطلاعات کے مطابق 57 سالہ فرنانڈو سائمن کو کورونا وائرس سے متعلق کچھ علامات ظاہر ہوئیں تو انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ ميں چلے گئے ہیں۔ فرنانڈو سائمن کے کورونا کے شکار ہونے کے بعد ان کی جگہ ایمرجنسی ہیلتھ کمیشن کی نائب سربراہ خاتون ماریہ جوز سیرا نے ذمہ داریاں سنبھال لیں اور انہوں نےہی ایمرجنسی ہیلتھ کمیشن کے سربراہ کے کورونا میں شکار ہونے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …