بدھ , 12 مئی 2021

پاکستان میں خواتین کے کپڑے پہن کر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے مرد، ایک پکڑا گیا

اسلام آباد۔ پاکستان میں بہت سے صوبوں میں لاک ڈاؤن ہے اور موٹرسائیکل پر دوہری سواری پر بھی پابندی ہے۔ اس کے باوجود لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ ایک نوجوان کا ہے جو ایک عورت کے بھیس میں دوہری سواری کر رہا تھا ، جسے پولیس نے پکڑ لیا۔ اس سے قبل بھی کراچی سے ایک ایسا ہی کیس سامنے آیا تھا جس میں نوجوان حجاب پہن کر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کررہا تھا۔

‘سٹی 42’ کی خبر کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ چوہنگ میں خاتون کے بھیس میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ عجیب و غریب معاملہ اس وقت منظرعام پر آیا جب پولیس نے ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود ایک نوجوان کو خاتون کے بھیس میں سواری کرتے دیکھا۔ وہ پولیس کی تیز نظر سے بچ نہیں پایا اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے نوجوان کو انتباہ جاری کر چھوڑا دیا۔تاہم ، گرفتار ہونے کے بعد اس نوجوان نے پولیس سے یہ کہتے ہوئے معذرت کرلی کہ وہ دوبارہ ایسا نہیں کرے گا ،پھر اسے رہا کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر عوام خود کو گھروں تک محدود کر لیں ، بغیر ضرورت باہر نہ نکلیں۔غور طلب ہے کہ پاکستان کے بہت سے صوبوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ تاہم ، اس کے باوجود لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ مارکیٹ اور نجی اداروں کے بند ہونے کے باوجود شہریوں کی نقل و حرکت رک نہیں رہی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …