ہفتہ , 20 اپریل 2024

کورونا کے سبب خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کی او پی ڈیز بند

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے کے تمام اسپتالوں میں او پی ڈیز بند کردی گئی ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈیز سروس 13دن کے لیے بند کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ اقدام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈیز یکم اپریل سے 13 اپریل تک بند رہیں گے۔اس سے قبل کے پی میں صرف لیڈی ریڈنگ اسپتال کی او پی ڈیز معطل کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا کے اسکولوں کی چھٹیوں میں بھی توسیع کردی گئی ہے جس کے بعدمتعدد اسکولوں کو قرنطینہ سینٹرز بنا دیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈیز یکم اپریل سے 13 اپریل تک بند رہیں گے۔اس سے قبل کے پی میں صرف لیڈی ریڈنگ اسپتال کی او پی ڈیز معطل کی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا کے اسکولوں کی چھٹیوں میں بھی توسیع کردی گئی ہے جس کے بعدمتعدد اسکولوں کو قرنطینہ سینٹرز بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …