منگل , 23 اپریل 2024

پی آئی اے کو خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

کراچی: کینیڈین شہریوں کو وطن پہنچانے کی درخواست پر حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا اور اپنے شہریوں کو وطن پہنچانے کی درخواست کی جو منظور کر لی گئی۔کینیڈین درخواست پر حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے، پی آئی اے 2 اپریل کو کراچی اور لاہور سے کینیڈا کیلئے خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی، ان دو پروازوں کے زریعے 620 کینڈین مسافروں کو ٹورنٹو پہنچایا جائے گا۔اس سلسلے میں کینیڈین ہائی کمیشن نے پی آئی اے کو خط لکھا ہے جس میں اور بتایا ہے کہ ہائی کمیشن اپنے مسافروں کی لسٹ فراہم کرے گا، ہائی کمیشن کی فراہم کردہ لسٹ کے مطابق مسافروں کو ٹکٹس جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو اپریل کی صبح سات بجے کراچی اور لاہور سے پی آئی اے اپنے بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرے گی، پی آئی اے کا ٹورنٹو سے ایک جہاز خالی واپس آئے گا اور کینیڈا میں پھنسے ہوئے کپتان اور فضائی میزبان بھی اس طیارے سے واپس وطن آئیں گے۔اسی طرح پی آئی اے کا ایک بوئنگ 777 طیارہ ٹورنٹو سے استنبول جائے گا اور وہاں پھنسے 170 پاکستانیوں کو بوئنگ 777 کے زریعے پاکستان لایا جائے گا۔پاکستان آنے پر تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کر کے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور ٹیسٹ رپورٹ کلئیر آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …