ہفتہ , 8 مئی 2021

ایشیا میں کورونا وائرس کی وبا کا خاتمہ ،عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

نیویارک: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ایشیامیں کوروناوائرس کی وباکاخاتمہ دورہے ، کورونا سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں ہونی چاہئیے۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایشیا میں کورونا وائرس کی وبا کا خاتمہ دورہے۔ جب تک وبا جاری رہے گی، ایشیائی ممالک میں وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ رہے گا۔عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پراقدامات ہونے چاہئیں، ایسے اقدامات کئے جانے چاہئیں جو ہر ایک تک پہنچیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو وبا سے نمٹنے کے لئے تیار کیا جا سکے۔

یاد رہے چند روز قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تمام ممالک کو متنبہ کیا تھا کہ کورونا وائرس کے طویل عرصے تک اثرات کے لیے تیار رہیں، یہ کم فاصلے کی محدود وقتی دوڑ نہیں بلکہ میرا تھون ہے۔اس سے قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے پیش نظر ہمارا تمام ملکوں کے لیے سادہ پیغام ہے ’’ٹیسٹ، ٹیسٹ اور ٹیسٹ‘‘۔انہوں نے تمام متاثرہ ممالک کو ہدایت کی تھی کہ مریض سے تعلق میں رہنے والوں کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں، ڈبلیو ایچ او نے وائرس سے لڑنے کے لیے 120ملکوں کو 1.5ملین کٹس فراہم کی ہیں۔

خیال رہے کورونا وائرس کی تباہ کاریوں نے دنیا کومفلوج کردیا ہے اور دوسو ممالک اورعلاقوں میں کورونا وائرس 37 ہزارسے زائد افراد کی جان لے گیا جبکہ سات لاکھ پچاسی ہزارسے زیادہ متاثرہیں۔کورونا وائرس کے صحت یاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ پینسٹھ ہزارسے زائد ہوگئی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے 11 ہزارپانچ سواکیانوے افراد ہلاک اور ایک لاکھ ایک ہزارسات سوانتالیس متاثرہیں جبکہ اسپین میں سات ہزارسات سوسولہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مریضوں کی تعدادستاسی ہزارسے زائد ہے۔برطانیہ میں ایک ہزارچارسوآٹھ افراد ہلاک اوربائیس ہزارایک سواکتالیس متاثرہیں، اسی طرح ایران میں کورونا وائرس سے اب تک دوہزارسات سوستاون افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور وائرس سے متاثرین کی تعداداکتالیس ہزارسے زائد ہوگئی۔سعودی عرب میں8 افراد ہلاک اورایک ہزار453 کورونا وائرس کے مریض ہیں جبکہ بھارت میں ایک دن میں کورونا وائرس کے دوسوستائیس مریض سامنے آئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …