جمعرات , 25 اپریل 2024

فلسطین میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 117 ، اسرائیل میں 18 اموات

اسرائیل میں کرونا وائرس کے سبب موت کا شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ اس دوران کرونا کے 4831 کیس سامنے آ چکے ہیں جن میں 83 کی حالت تشویش ناک ہے۔ متاثرین میں سے 161 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں کرونا وائرس کے دو نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ اس طرح فلسطین میں کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 117 ہو گئی ہے۔ یہ بات فلسطینی حکومت کے سرکاری ترجمان ابراہیم ملحم نے منگل کے روز جاری بیان میں بتائی۔ فلسطینی وزارت صحت کو مقبوضہ بیت المقدس میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد کے بارے میں علم نہیں ہو سکا۔دوسری جانب الخلیل شہر میں متاثرہ افراد کے ساتھ میل ملاپ کرنے والے لوگوں کے 150 نمونوں کے ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا ہے۔ نتیجے کے مطابق ان میں سے کوئی فرد بھی وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ تاہم مذکورہ افراد سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سلامتی کی خاطر چودہ روز تک گھروں کے اندر قرنطینہ کی حالت میں رہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …