ہفتہ , 20 اپریل 2024

اروند فری زون علاقے کی برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی

آبادان:گزشتہ سال کے دوران ایران کے جنوبی فری زون علاقے میں اندروں ملک میں تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات ایک ارب 220 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ان خیالات کا اظہار اروند فری زون اتھارٹی کے ناب سربراہ برائے سرمایہ کاری امور”سید علی موسوی” نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، اروند فری زون علاقے میں کیمیائی مصنوعات کے شعبے میں 700 لاکھ ڈالر، ماہی گیری کے شعبے میں 750 لاکھ ڈالر سے زائد، اسٹیل مصنوعات کے شعبے میں 300 لاکھ ڈالر پر مشتمل مصنوعات کی برآمدات ہوئی جس کی مجموعی برآمدات کی شرح مالیت کے لحاظ سے 220 ملین ڈالر سے زائد کی ہے۔

موسوی نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، اروند فری زون علاقے میں ایک ارب ڈالر سے زائد مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران دو غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اروند فری زون علاقے کی کیمیائی اور حیات صنتعوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کرکے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ خلیج فارس کے شمال مغربی علاقے میں واقع اروند فری زون علاقے 37 ہزار 400 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا اور آبادان، خرمشہر اور مینو شہر اس میں شامل ہیں۔اروند فری زون علاقے اروند اور کاروں کے دریاؤں کے کراس روڈ میں واقع ہے۔اس علاقے کو عراق اور کویت کے ممالک سے قریب ہونے سمیت ریلوے، سمندری، فضائی اور زمینی ٹرنزیٹ کے شعبوں میں بے پناہ صلاحیتوں کی وجہ سے بہت بڑی اہمیت حاصل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …