پیر , 17 مئی 2021

یو ایس اوپن کے ٹینس کورٹس عارضی اسپتال میں تبدیل

نیویارک: یو ایس اوپن ٹینس کورٹس کو عارضی اسپتال میں تبدیل کردیاگیا۔امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد اسپتال کم پڑگئے ہیں، اسی مقصد کے لیے ٹینس کورٹس کو اب ہنگامی طورپر کورونا کے مریضوں کے لیے عارضی گھر کی سہولت دی گئی ہے جہاں میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں انہیں رکھا جاسکے گا۔اگست میں ان کورٹ پر یو ایس اوپن گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کے مقابلے ہوتے ہیں، ٹینس کورٹس کے ساتھ واقع ایک بہت بڑے کچن میں روزانہ 25 ہزار کھانے کے پیکٹس تیار کیے جائیں گے، جن کو شہر میں خدمات انجام دینے والے میڈیکل اور دوسرے اسٹاف میں تقسیم کیاجائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سمندری طوفان پاکستان کی جانب بڑھنے لگا، ٹھٹہ میں تیز ہوائیں چلنا شروع

کراچی: سمندری طوفان تاؤتے بھارت کے ساحلوں سے ٹکراتا ہوا پاکستان کی جانب بڑھنے لگا …