جمعہ , 7 مئی 2021

احتساب عدالت کا فریال تالپور کے بچوں کے بینک اکاؤنٹس غیر منجمد کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ فریال تالپور کے بچوں کے بینک اکاؤنٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست منظور کر لی۔خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں اپنے اور بچوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جانے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے سے بچوں کی اسکول کی فیس ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ہم زرداری گروپ کے نہیں بلکہ اپنے ذاتی اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے درخواست گزاروں کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست مسترد کر دی ہے تاہم ان کے بچوں کے اکاؤنٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست منظور کر لی۔اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس بدستور منجمد رہیں گے تاہم ان کے بچوں کے بینک اکاؤنٹس فعال کر دیے جائیں

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …