جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان میں کورونا سے 26 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2049 ہوگئی

پاکستان میں کورونا سے 26 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2049 ہوگئیپاکستان میں آج بروز بدھ اب تک کورونا وائرس کے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیںپاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے جب کہ مزید کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2049 تک جا پہنچی ہے۔منگل کو پاکستان میں کورونا سے 3 ہلاکتیں ہوئیں جن میں سے سندھ میں 2 اور خیبرپختونخوا میں ایک ہلاکت ہوئی۔پاکستان میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں 9، سندھ 8، خیبرپختونخوا 6، بلوچستان ایک اور گلگت بلتستان میں 2 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔پاکستان میں منگل کو کورونا وائرس کے 252 نئے کیسز سامنے آئے جن میں سے سندھ میں 110، پنجاب 57، گلگت میں 36، خیبرپختونخوا میں 32، بلوچستان میں 10 اور اسلام آباد میں 7 کیسز سامنے آئے۔

اموات

مصدقہ کیسز

صوبہ /علاقہ

09 708 پنجاب
08 679 سندھ
06 253 خیبرپختونخوا
01 158 بلوچستان
02 184 گلگت بلتستان
58 اسلام آباد
06 آزاد کشمیر
26 2046 کل تعداد

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …