جمعرات , 25 اپریل 2024

انسداد کورونا مہم کی کامیابی عوامی تعاون کا نتیجہ ہے: صدر ایران

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک میں کورونا وائرس کے خلاف مہم کی کامیابی کو عوام کے تعاون کا نتیجہ قرار دیا ہے۔صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کو کورونا وائرس کے خلاف قومی مہم کی نیشنل کمیٹی کی میٹنگ میں کورونا کے خلاف جاری مہم کو کامیاب قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے سوشل ڈسٹینسنگ پروگرام میں بھرپور تعاون کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ صحت کی عالمی تنظیم ڈبلو ایچ او کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور وائرس میں مبتلا افراد کے علاج معالجے کے تعلق سے ایران دنیا کے بہت سے ملکوں سے آگے ہے۔

انھوں نے کورونا وائرس کے خلاف مہم میں ایران کی وزارت صحت کے کارکنوں، ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کی مجاہدانہ مشارکت کو قابل تعریف بتایا۔ صدر روحانی نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ہمہ گیر مہم کے باعث ملک کے بہت سے صوبوں میں اس وائرس کی وجہ سے اسپتالوں میں داخل کرائے جانے والوں کی تعداد کم ہوئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھی ہے۔ انھوں نے ایک بار پھر ملک کے عوام سے کورونا وائرس کے خلاف مہم میں تعاون اور سوشل ڈسٹینسنگ کی پابندی کا سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے اپنی دیرینہ روایت کے برخلاف اس سال تیرہ فروردین مطابق یکم اپریل کو یوم فطرت کے موقع پر باغوں، پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات پر دن گزارنے کے بجائے اپنے گھروں کے اندر رہیں اور یہ دن کورونا وائرس کی چین توڑنے اور اس کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم کے ساتھ گزاریں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …