جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 14 ہزار 500

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ساڑھے چودہ ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کیانوش جہان پور نے منگل کو اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد چوالیس ہزار چھے سو چھے ہے ۔

انھوں نے کہا کہ افسوس کہ چوبیس گھنٹے میں مزید ایک سو اکتالیس افراد کے جاں بحق ہوجانے کے بعد اس موذی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو ہزار آٹھ سو اٹھانوے ہوگئی ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید سات سو پینتالیس افراد صحتیاب ہو کے اسپتالوں سے اپنے گھروں کو واپس گئے جس کے بعد ایران میں کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد چودہ ہزار چھے سو چھپن ہوگئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے خلاف ملک گیر مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اس دوران چھے کروڑ پچاس لاکھ سے زائد افراد کی کورونا اسکریننگ کی جا چکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …