ہفتہ , 20 اپریل 2024

لیبی فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران ترکی کا دوسرا ڈرون طیارہ مار گرایا

لیبیا کی نیشنل آرمی نے منگل کے روز بتایا کہ اس نےجنوبی طرابلس میں قصر بن غشیر کے علاقے میں ترکی کا ایک اور مسلح ڈورن طیارہ مار گریا ہے۔ 24 گھنٹے میں لیبی فوج کے حملے میں تباہ ہونے والا ترکی کا یہ دوسرا ڈرون طیارہ ہے۔ لیبی فوج کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ معیتیقہ فوجی اڈے سےاڑائےگئے اس ڈورن طیارے کے ذریعے نیشنل آرمی کی تنصیبات کو بنانا تھا مگر اسے کارروائی سے قبل ہی مار گرایا۔ یہ واقعہ جنوبی طرابلس میں سوموار اور منگل کی درمیانی شب سامنے آیا۔خیال رہے کہ لیبیا میں مصراتہ اور جنوبی شہر سرت میں نیشنل آرمی اور قومی وفاق حکومت کی وفادر ملیشیا کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ قومی وفاق حکومت کے حامی ترکی سے حاصل کردہ بھاری ہتھیار اور ڈرون طیاروں کا استعمال کرتی ہے۔چند روز قبل لیبی فوج نے تیونس کی سرحد کے قریب علاقوں زلیطن، جمیل، رقدالین، وادی زمزم، بوقرین اور الھشہ کے علاقوں کو قومی وفاق حکومت سے چھین لیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …