ہفتہ , 20 اپریل 2024

برطانیہ؛ ویسٹ سسیکس میں ایک پراپرٹی سے چار لاشیں برآمد

لندن: ویسٹ سسیکس کی ایک پراپرٹی میں چار افراد مردہ پائے گئے، جن میں دو بالغ اور دو بچے شامل ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ انکا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے۔ اتوار کو ڈوفیلڈ لین نزد چیچسٹر ویسٹ سسیکس میں ایک پراپرٹی سے چار افراد کی لاشیں اور ایک پالتو کتا مردہ حالت میں ملا تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ ان ہلاکتوں کے حوالے سے مرڈر انویسٹی گیشن شروع کر دی گئی ہے اور خیال ہے کہ یہ ایک علیحدہ واقعہ ہے۔ سسیکس پولیس نے کہا کہ ڈیٹیکٹوز اس کیس میں فی الوقت کسی اور کو تلاش نہیں کر رہے ہیں۔ اس انتہائی مشکل اور چیلنجنگ وقت میں ہماری تمام تر ہمدردیاں اور خیالات متاثرہ فیملی کے ساتھ ہیں۔ آفیسرز پیر کی رات بھی جائے وقوع پر موجود رہے۔ چیف سپرنٹینڈنٹ ویسٹرمین نے کہا جیسا کہ ہماری انکوائریز جاری ہیں، لوکل ریذیڈنٹس کو یہ توقع ہونی چاہئے کہ اس دوران یہاں پولیس کی اضافی موجودگی دیکھی جا سکے گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …