جمعرات , 18 اپریل 2024

انسانی حقوق تنظیموں کا غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ

برسلز: انسانی حقوق کی تنظیموں نے کورونا وبا کے بڑھتے خطرات کے تناظر میں غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی ملک بیلجیم کی غیر سرکاری تنظیموں نے پوری دنیا میں کورونا کی وبا کی روشنی میں غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ تنظیموں نے بیان میں کہا کہ بیلجیم کو غزہ پر اسرائیل کی طرف سے عائد کی گئی غیر قانونی ناکہ بندی کے خاتمے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ غزہ کے محصورین کو ضروری طبی رسد پہنچانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ غزہ کو آکسیجن، انتہائی نگہداشت کے بستر، معائنہ گروپ اور تمام ساز و سامان غزہ کو ارسال کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے بحران پر قابو پانے میں مدد کے لیے کھانے پینے کی چیزیں فراہم کروانے اور غیر ملکی طبی کارکنوں کے داخلے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولیات کو یقینی بنانا ہوگا۔ خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی اسرائیل نے 16 سال سے مسلسل ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ موجودہ حالات میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی کی طرف سے عائدکردہ پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کے عوام سنگین معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …