بدھ , 24 اپریل 2024

اٹلی اور اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوگئی

کورونا وائرس یورپ بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اٹلی اور اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس یورپ بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اٹلی اور اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ اٹلی میں 30 مارچ کی شام کو کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ ہوگئی تھی اور یکم اپریل کی سہ پہر تک وہاں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد ہوچکی تھی۔ اطلاعات کے مطابق اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی، وہاں تین ہزار مریضوں کا اضافہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا۔اسپین میں یکم اپریل کی سہ پہر تک مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار سے زائد ہوچکی تھی جب کہ یکم اپریل کو حکومت نے تصدیق کی کہ وہاں پر 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ یعنی 868 ہلاکتیں ہوئیں، جس کے بعد اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 9 ہزار 53 تک پہنچ گئی ہے۔ادھر جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …